امکانی حملوں کے پیش اسرائیل نے غزہ کے قریب مزید دستوں کو روانہ کریگا

,

   

یروشلم۔ اسرائیل کی فوج نے اعلان کیاہے اس ہفتہ مغربی کنارہ میں ایک سینئر دہشت گردی کے بعد امکانی جوابی حملوں کے معاملے میں غزہ کے قریب مزید فوجی دستوں کو بھیجے گا۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق مذکورہ اسرائیل ڈیفنس فورسیس(ائی ڈی ایف) نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہاکہ علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ اس کے غزہ ڈویثرن میں ”اس علاقے میں ائی ڈی ایف کی موجودگی کو فروغ دینے“ کے لئے زائد سپاہیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے“۔

ائی ڈی ایف کے مطابق کمک میں ارٹلری‘ انفنٹری‘بکتربند اور جنگی انجینئرنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ اسپیشل فورسیس بھی شامل رہیں گے۔

جمعرات کی صبح مقامی انتظامیہ نے اسرائیل میں سڑکوں پر بند کردیاتھا اور اسرائیلی فوج نے ایرز کراسنگ پر روک لگادی تھی‘ یہ اسرائیل اورغزہ کے درمیان مرکزی راہ داری ہے اور یہ کام مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا ہے۔

پیر اور منگل کی درمیان شب کے دوران شمالی مغربی کنارہ میں فلسطین کے اہم شہر جنین میں ایک اسرائیلی دھاوے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیاتھا‘ جس کے دوران ایک فلسطین کا ایک 17نوجوان ہلاک ہوگیا اور فلسطینی اسلام جہاد کے ممبرس بشمول گروپ کے سینئر شخصیت باصم السعادی کی گرفتاری بھی عمل میں ائی ہے۔