امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک عمران خان کی تصویر لگادی گئی

,

   

ممبئی ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرگرم بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کو ہیک کر کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی اور پاکستان سے محبت کا پیغام بھی دیا گیا۔انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کیا تھا۔ہیکر نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کے تعارف میں لکھا کہ ‘پاکستان سے محبت کرنے والا اداکار’ ایک ٹویٹ میں ہندوستانی ریاستوں میں ماہ رمضان میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ بھی دیا گیا اور ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ہیکر نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ ترکی کا پرچم بھی جاری کیا۔بعد ازاں امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ سے عمران خان کی تصویر اور تمام ٹوئیٹس کو ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 74 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ وہ ایک ہزار 853 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔