امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ

   

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیاہو۔ سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔ اس کے بعد 2023 میں یہ اعزاز لتا منگیشکر کی بہن آشا بھونسلے کو دیا گیا۔امیتابھ بچن کو یہ اعزاز 24 اپریل کو لتا منگیشکر کے والد اور موسیقی کے لیجنڈ دینا ناتھ منگیشکر کے میموریل ڈے پر دیا گیا، امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کے والد اور معروف شاعر ہری ونش رائے بچن نے لتا منگیشکر کی آواز کا موازنہ ’شہد‘سے کیا تھا۔ ‘میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا۔ میں نے خود کو کبھی اس قابل نہیں سمجھا، لیکن ہردیناتھ جی نے بہت کوشش کی تاکہ میں یہاں آ سکوں۔ انہوں نے مجھے پچھلے سال بھی اس تقریب میں مدعو کیا تھا لیکن میں نہیں آ سکا۔