امیتابھ بچن کی تصویر، نام اورآواز کا بلااجازت استعمال قابل گرفت

   

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا شخص بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کا نام ، تصویر اورآواز کا استعمال ان کی اجازت کے بغیرنہیں کرسکتا ۔ نامور فلم اداکار نے نے عدالت سے شکایت کی تھی کہ بعض کمپنیاں ان کی اجازت کے بغیرکافی عرصہ سے ان کا نام اوران کی آواز کا استعمال کررہی ہیں۔ وہ اپنے حق میں تشہیر اور شخصیت کے حقوق چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے نام سے ایک لاٹری کا گمراہ کن اشتہار ان دنوں گشت کررہا ہے ۔