امیتابھ بچن کی طبیعت خرابایک ہفتہ کیلئے شوٹنگ بند

   

ممبئی ۔8؍نومبر ( ایجنسیز )بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رک گئی ہے۔ آئی اے این ایس کے ذرائع نے یہ خبردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے شوکے میکرس نے فی الحال نئے ایپیسوڈ کی شوٹنگ روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، امیتابھ بچن گزشتہ کچھ وقت سے اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میں میکرس نے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لئے روکنے کا فیصلہ لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن 11 نومبرکے بعد شوٹنگ کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں اورکے بی سی 18 کی شوٹنگ پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔