دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ۔ حملہ آور بھی فائرنگ میں ہوا زخمی ۔ گرفتار کرلیا گیا
وارسا 7 نومبر ( ایجنسیز ) پولینڈ کے شہر کراکئو میں آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مارکٹ اسکوائر پر پیش آیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس فائرنگ کرنے والے شخص پر پولیس عہدیداروں نے بیھ فائرنگ کردی اور اسے دواخانہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بندوق بردار نے تفریحی مقام پر اچانک یہ فائرنگ کردی تھی ۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل بتائے گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ ایمرجنسی خدمات اور ائر ایمبولنس کو فائرنگ کے مقام پر طلب کرلیا گیا تھا اور علاقہ میں بھاری پولیس فورس کو متعین کردیا گیا ہے ۔ ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس عہدیدار مبینہ حملہ آور کی سمت پہونچا اور اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ اسے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہیلمٹ پہنی تھی اور جسم پر ہتھیار بند آلات تھے ۔ پولیس نے کہا کہ بندوق بردار نے فوجی طرز کی رائفل سے یہ حملہ کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے اچانک ہی انجان افراد پر فائرنگ کرنی شروع کردی تھی اور وہ اپنی کار میں موجود تھا ۔ مسلح پولیس عہدیداروں نے اس پر فائرنگ کرکے گرفتار کرلیا ۔ حملہ آوروں کو اس حملے میں مزید کسی کے ملوث ہونے کا شبہ نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ آور شخص فوجی طرز کی یونیفارم زیب تن کئے ہوئے تھا ۔ کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس کے جواب میں حملہ آور نے بھی گولیاں داغیں اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔