امیتابھ کی صحت یابی کیلئے شعیب اختر کا ٹویٹ

   

اسلام آباد : پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کو جب یہ پتہ چلا کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس سے متاثر ہیں تو انہوں نے فوری طور پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحت یابی کی دعا کی ۔ ان کے علاوہ ہندوستان کے سابق کرکٹرس سچن تنڈولکر اور یوراج سنگھ نے بھی امیتابھ بچن کی صحت یابی کے ٹویٹس کئے ۔