امیتابھ کے ناپسندیدہ لوگوں میں سلمان پہلے مقام پر

   

ممبئی۔بالی ووڈ میں اس وقت شاید سب سے زیادہ مداحوں میں سلمان خان مقبولیت کے پہلے مقام پر ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت بھی ہوگی کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ناپسندیدہ لوگوں میں بھی سلمان خان پہلے مقام پر ہیں۔ویسے صرف دبنگ خان وہ واحد اسٹار نہیں جن سے امیتابھ کی نہیں بنتی بلکہ اپنے دور کے سوپر اسٹار راجیش کھنہ سے لیکر سلمان خان تک ان کے ناپسندیدہ لوگوں کی فہرست کافی طویل ہے۔میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ ہے۔ انہیں تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پسند کرتے ہیں۔ کئی بالی ووڈ اداکار ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ بہت سے اداکاروں کے لیے وہ ان کا آئیڈیل ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چند ستارے ان کی بری لوگوں کی کتاب میں بھی موجود رہے ہیں۔اس کتاب میں پہلا نام سلمان خان ہوگا اور یہ ایشوریا رائے کی وجہ سے تھا۔ سب جانتے ہیں کہ سلمان خان ایشوریہ رائے سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ایشوریہ نے انہیں چھوڑ دیا اور ابھیشیک بچن سے شادی کر لی۔ یہ ان کی نفرت کی ایک وجہ بن گئی۔اس فہرست میں دوسرا نام رشی کپور کا ہے اور یہ 1973 میں فلم فیئر ایوارڈ کے دوران کے سامنے آیا جب رشی کپور نے اپنی فلم بابی کے لیے ایوارڈ جیتا جبکہ امیتابھ بچن کو توقع تھی کہ وہ زنجیر کے لیے ایوارڈ کے مستحق ہیں۔اس تنازعہ کے دوران بعد میں ایسی خبریں بھی آئیں کہ رشی کپور نے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے رقم دی تھی۔میگا اسٹار کی ناپسندیدہ لوگوں کی فہرست میں سنجے دت کا نام بھی شامل ہے۔ اس کا آغاز خدا گواہ کی شوٹنگ کے دوران ہوا جب سنجے دت نے اس فلم میںکام نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس فلم میں امیتابھ بچن تھے۔امیتابھ بچن کا ونود کھنہ کے ساتھ بھی رشتہ بہتر نہیں رہا اور امیتابھ بچن نے اپنے اور ونود کھنہ کے درمیان دشمنی کی وجہ سے ان سے بات نہیں کرتے تھے۔اس کے علاوہ رندھیر کپور کے ساتھ بھی میگا اسٹار کے تعلقات بہتر نہیں رہے۔ یہ وہ ہے جس سے ہر کوئی واقف ہے۔ لڑائی شروع ہوئی جب کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن شادی کرنے والے تھے لیکن رشتہ ٹوٹ گیا۔بالی ووڈ میں 70 کا دہا کافی اہم اور اس وقت امتیابھ کے ساتھ شترگھن سنہا کی طوطی بولتی تھی اور اس وقت امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہا حریف تھے اس لیے ان کی دوستی ٹوٹ گئی۔ویسے بالی ووڈ میں ہرکوئی کسی کادوست نہیں کسی نہ کسی کو کسی وجہ سے اختلافات ہیں۔