امیتھی سے راہول گاندھی آج پرچہ نامزدگی ادخال‘ پرینکا کے ساتھ روڈ شو بھی ہوگا

,

   

کانگریس صدر آج امیتھی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے‘ ان کے ساتھ ما ں سونیاگاندھی او ربہن پرینکا گاندھی بھی رہے گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل راہول کا ایک روڈ شو بھی ہوگا۔ مانا جارہا ہے کہ اس موقع پر پارٹی کے کئے بڑے چہرے راہول گاندھی کے ساتھ دیکھائی دیں گے۔

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی آج امیتھی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔قبل ازیں وہ امیتھی میں روڈ شو بھی کریں گے۔راہول گاندھی کے ساتھ ان کی ماں سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا بھی ہوں گے۔

اس سے قبل راہول نے کیرالا کے ویانندلوک سبھا سیٹ سے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔ پہلی مرتبہ راہول گاندھی دوسیٹوں پر الیکشن لڑرہے ہیں۔

منگل کی رات کو ہی سونیا گاندھی او رپرینکا امیتھی پہنچ گئی ہیں۔ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راہول صبح 9:30بجے امیتھی پہنچیں گے۔

پارلیمانی حلقہ امیتھی کے مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے وہ امیتھی کلکٹر دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

کانگریس کے سینئر قائدین اور بڑے چہرے بھی امیتھی پہنچ گئے ہیں جو روڈ شو او رپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت موجو درہیں گے۔

امیتھی سے بی جے پی نے پھر ایک مرتبہ سمرتی ایرانی کو اپنا امیدوار بنایا ہے جس کو پچھلی مرتبہ راہول گاندھی کے مقابلے شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا۔