نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے غیرتعلیمی یافتہ افراد کو ’ملک پر بوجھ“ قراردیا او رکہاکہ ایک غیرتعلیمی یافتہ فرد کبھی بھی ایک اچھا شہری نہیں بن سکتا ہے۔
سنسد ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”ایک ان پڑھ آدمی دیش پر کتنا بڑا بوجھ بنتا ہے۔
نہ جو اپنے سمودھان کے دئے ہوئے ادھیکاروں کو جانتا ہے‘ نہ سمویدھان نے جو ہم سے اپیکشا کری ہوئی ہے وہ دائتو کو جانتا ہے۔
وہ کیسے ایک اچھا شہری بن سکتا ہے“۔
وزیراعظم مودی کی ستائش کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ قومی مفاد میں وہ سخت اقدامات اٹھانے میں کبھی نہیں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس وزیراعظم نے ہمیشہ قومی مفاد کو پیش نظر رکھ کر فیصلے لئے ہیں‘ پارٹی کے حامیوں کی حمایت کی بھی فکر نہیں کی ہے“۔
کیا گجرات کے اسکول میں تعلیم کا سلسلہ منقطع ہونے کی شرح 1فیصد سے کم ہے؟
گجرات میں کمشنریٹ آف اسکول‘ حکومت گجرات محکمہ تعلیم کی سکینڈری/ہائی سکینڈر ایجوکیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست میں سکنڈری تعلیم میں ڈراپ آؤٹ کی شرح13.34ہے۔
ایک اور رپورٹ کے بموجب پرموشن شرح‘ رپیڈیشن شرح‘ ڈراپ صنفی ڈراپ آؤٹ‘ جو کہ گجرات کے ڈائرکٹوریٹ پرائمری ایجوکیشن کی جانب سے اسکول تعلیم اور سماجی سطح پر مشتمل ہے‘ اونچی پرائمری اور سکینڈری ایجوکیشن میں 2019-20میں ڈراپ اؤٹ 0.96‘5.21اور23.71بالترتیب ہے۔