امیت شاہ نے کہاکہ جموں او رکشمیر اور نیشنل راجسٹراربرائے شہریت(این آر سی) کے متعلق فیصلہ لازمی طور پر ملک کی سالمیت کے لئے لیاگیاہے
وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز اس بات کو دوہرایا کہ جموں او ر کشمیر ہمیشہ کے لئے یونین ٹریٹری برقرار نہیں رہے گا اور ریاستی موقف حالات معمول پر آنے کے بعد بحال کردیاجائے گا۔
قومی پولیس اکیڈیمی میں انڈین پولیس سرویس(ائی پی ایس)پروبیشنرس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ جموں او رکشمیر اور نیشنل راجسٹراربرائے شہریت(این آر سی) کے متعلق فیصلہ لازمی طور پر ملک کی سالمیت کے لئے لیاگیاہے۔
وزرات داخی امور(ایم ایچ اے) نے کہاکہ”انہو ں نے زوردیاکہ کچھ بڑے اقدامات عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھانا ضروری ہے‘ اس کے منفی اثرات کے خوف سے باہر آکر یہ اقدام اٹھائے ہیں۔
انہوں نے جموں او رکشمیر کی اس موقع پر مثال پیش کی اور کہاکہ ارٹیکل370ہٹائے جانے کے بعد سے ایک واحد گولی بھی نہیں چلائی گئی اور نہ ہی ایک شخص مارا گیاہے
۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ 196میں سے محض دس پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں دھارا 144نفاذ ہے“۔ مذکورہ ایم ایچ اے نے کہاکہ ”یہ رحجان کے ارٹیکل370کشمیری شناخت کا محافظ ہے یہ غلط بات تھی۔
انہوں نے زوردیا کہ تمام علاقے کی شناخت دستور کے تحت محفوظ ہے اور ارٹیکل370کا بیجا استعمال سرحد پار سے دہشت گردی کی جڑکا سبب تھا“۔ شاہ نے کہاکہ این آر سی ضروری ہے اور یہ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ بہتر حکمرانی کے لئے بھی اچھا ہے۔
مذکورہ ایم ایچ اے نے کہاکہ ”انہوں نے کہاکہ این آر سی کو ایک سیاسی مشق کے طور پر دیکھا جارہا ہے مگر وہ ایک دستوری عمل ہے‘ کیونکہ یہ بہت ضروری ہے کہ ایک قومی شہریت کا ررجسٹرار ہو تاکہ تمام شہریوں تک ترقی کی رسائی ہوسکے“۔
پولیس کی مہارت میں اضافہ کے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ نے پروبیشنرس سے کہاکہ کیونکہ ائی پی ایس افیسر ہیں‘ ان کا کام مقرر حد پار کئے بغیر انہیں اپنی ذاتی ذمہ داری پر اقدامات اٹھانے کی موقع فراہم کرنے ہوگا۔