امیت شاہ کا آج دورہ ایودھیا

   

لکھنؤ: اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج ایودھیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جمعہ کو بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ شاہ کے پروگرام کے مطابق وزیر داخلہ رام جنم بھومی کا دورہ کریں گے اور ایودھیا میں دوپہر کے جلسہ عام سے خطاب کرنے سے پہلے رام للا کا دورہ کریں گے ۔ شاہ صبح 10.30 بجے ہنومان گڑھی کا دورہ کرنے کے بعد شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقے میں زیر تعمیر رام مندر جائیں گے۔ اس کے بعد شاہ 12 بجے ایودھیا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ایودھیا کے علاوہ آج وہ سنت کبیر نگر اور بریلی میں بھی بی جے پی کی مہم میں حصہ لیں گے ۔ اسی سلسلے میں شاہ دوپہر 2 بجے سنت کبیر نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔