امیت شاہ کا 15جون کو کھمم میں جلسہ عام سے خطاب

   

حیدرآباد ۔9 ۔ جون (سیاست نیوز) صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 15 جون کو کھمم ضلع میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کھمم پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ مقروض ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ بنڈی سنجے نے بی جے پی اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ بعض گوشوں کی جانب سے کھمم میں بی جے پی میں کمزور ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ر