امیت شاہ کی بہار انتخابات کے نتائج پر نڈا کو مبارکباد

   

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کو بہار اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت پر پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد دی۔بہار اسمبلی انتخابات کے منگل کو آئے نتیجوں میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے جیت حاصل کی ہے اور بی جے پی نے 74 سیٹیں جیتی ہیں۔مسٹر شاہ نے مسٹر نڈا سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا،‘‘بہار اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت پر قومی صدر مسٹر جے پی نڈا جی کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی جی اور نڈا جی کی قیادت میں ہم سبھی کارکنان ملک کی مکمل ترقی کے لئے مختص ہیں‘‘۔