امیت شاہ کے دعوے پر پرشانت کشور کی تنقید

   

پٹنہ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی امور کے ماہر پرشانت کشور نے مرکز کے ذریعہ بہار کو 1.25 لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیاکیج دینے کے دعوے پر وزیر اعلی نتیش کمار اور وزیر داخلہ امت شاہ پر پر شدید نکتہ چینی ہے۔سیاسی امور کے ماہر پرشانت کشور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘بہار کی تقدیر بدلنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ کے پیاکیج کا اعلان کیا تھا، سنا ہے کہ بہار کو یہ پیاکیج ملا ہے، تقدیر کی تبدیلی کو بھول جائیں، لوگ حیرت زدہ ہیں کہ کسی کو بھی اس کی خبر تک نہیں ہے، نتیش جی کم از کم اپنے قائد امت شاہ کے اس دعوے کی تصدیق تو کر دیجئے۔