امیت شاہ کے کلکتہ میں روڈ شوکے دوران پیش ائے تصادم کے بعد بنگال میں بڑھی کشیدگی

,

   

کلکتہ کالج اسٹریٹ یونیورسٹی کیمپس اور ودیا ساگر کالج جو بدھانی سرانی میں ہے کے باہر پیش ائے مذکورہ تصادم کی وجہہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے اور پولیس نے شاہ سے کہاکہ وہ روڈ شوکو ختم کردیں۔

کلکتہ۔مغربی بنگال میں آخری مرحلے کے رائے دہی منگل کے روز پرتشدد حالات میں تبدیل ہوگئی جہاں پر پوری آزادی کے بوتلوں‘ اینٹوں اور پتھراؤ ں کی بارش ہورہی تھی اور پنڈت ایشوا ر چندرا ودیا ساگر کا مجسمہ بھی بی ج پی اور ٹی ایم سی اسٹوڈنٹ ونگ ورکرس کے درمیان شہر میں بی جے پی صدر امیت شاہ کی ریالی کے دوران کلکتہ کی سڑکیں جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگئی تھیں۔

کلکتہ کالج اسٹریٹ یونیورسٹی کیمپس اور ودیا ساگر کالج جو بدھانی سرانی میں ہے کے باہر پیش ائے مذکورہ تصادم کی وجہہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے اور پولیس نے شاہ سے کہاکہ وہ روڈ شوکو ختم کردیں۔کلکتہ پولیس کمشنر راجیش کمار نے کہاکہ ”سو سے زائدلوگو ں کو پولیس نے گرفتار کیاہے۔ واقعات کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف ہم سخت کاروائی کریں گے“۔

YouTube video

ٹی ایم سی اور بی جے پی دونوں ایک دوسرے پرماحول کو پرتشدد بنانے کا مورد الزام ٹہرارہے ہیں۔وہیں ٹی ایم سی طلبہ وینگ نے بی جے پی کے کارکنوں پر بوتلیں اور پتھر پھینکنے کا الزام عائد یاتو بی جے پی ورکرس نے کہاکہ جواب میں ہم نے یہ کام کیاہے‘ جس میں سے ایک کے سر پرچوٹ بھی لگی ہے۔

ان واقعات کے بعد شاہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹی ایم سی کو نشانہ بنایا ہے۔ مودی نے انڈیا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے سنا ہے روڈ شو کی شروعات کافی متاثرکن رہی ہے۔

مودی نے کہاکہ ”وہاں پر جمہوریت کے ساتھ زبردست کھلواڑ کیاجارہا ہے۔ سوال بی جے پی اور ٹی ایم سی یا پھر مرکزی حکومت اور مغربی بنگال کی حکومت کا ہے۔ سارا معاملے بنگال کی عوام اور بنگال کی حکومت کے درمیان ہے۔ بنگال کی عوام بنگال حکومت کی کاروائی اور مظالم سے مایوس ہے اور جمہوری انداز میں فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ اس پر ٹی ایم سی روک لگارہی ہے“

۔شاہ نے واقعہ کو ”جمہوریت کا سیاہ باب“ قراردیتے ہوئے کہاکہ ”ٹی ایم سی ہمیں روکنے کے لئے تشدد برپا کررہی ہے۔ پتھر بازی ”غیر سماجی عناصر“ کا کام ہے جو ٹی ایم سی کی ایماء پر کیاگیا ہے۔ شاہ نے کہاکہ”تشددکے ذریعہ ممتا دیدی ہمیں روک نہیں سکتی“۔

اور مزید کہاکہ ٹی ایم سی مغربی بنگال میں بی جے پی کی زیادہ سیٹوں پر جیت سے ”برہم“ ہوگئی ہے۔ شاہ نے کہاکہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

نئی دہلی میں رات دیر بی جے پی کے ایک وفد نح چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا سے ملاقات کی اور الیکشن کمیشن نے اپنے خصوصی مبصر کے ذریعہ پارٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رپورٹ طلب کی ہے