امیت شاہ ۔ممتابنرجی ملاقات

   

این آرسی تنازعہ پرصدرترنمول کانگریس ممتابنرجی کا تبادلہ خیال
نئی دہلی۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے این آر سی تنازعہ کا حوالہ دیا ۔ یہ دونوں قائدین کی اولین ملاقات تھی ۔ممتابنرجی نے کہا کہ جن لوگوں کے نام قومی رجسٹر برائے شہریان سے حذف کردیئے گئے ہیں اُن میں کئی بنگالی ، بہاری ، گورکھا اور آسامی شامل ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ ان تمام افراد کو صرف اس لئے غیر ملکی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ وہ بنگالی بولتے اور سمجھتے ہیں ۔ ان کے نام دوبارہ فہرست میں شامل کئے جائیں ۔ یہاں تک کہ این ڈی اے میں شامل جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار چیف منسٹر بہار نے کہا تھا کہ این آر سی کی ان کی ریاست میں کوئی ضرورت نہیں ہے ،لیکن ان کی بات پر بھی کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔