امیر کویت کی طبعیت ناسازشریک دواخانہ

   

کویت سٹی : امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کروا دیئے گئے۔کویتی سرکاری خبر ایجنسی کونا کے مطابق، امیر کویت کو آج صبح اچانک ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اس وقت بہتر ہے۔

ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی سعودی قائدانہ کردار کا ثبوت
ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا ثبوت ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اس کامیابی سے سعودی عرب نمایاں ترین بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کا آئیڈیل فرنٹ بن جائے گا۔