امیزون :سعودی عرب میں نئی ملازمتیں

   

ریاض: امریکی کمپنی ’ایمیزون’نے سعودی عرب میں نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں 1500 ملازمتیں اور نئی عمارتیں تعمیر کرنے کا پلان بنا رہی ہے۔ مملکت میں ایمیزون کمپنی کی نئی 11 عمارتیں تعمیر ہوں گی جس سے ممکنہ طور پر نوکریوں کے نئے پندرہ سو مواقع پیدا ہوں گے۔
نئی حکمت عملی سے اس کمپنی کے اسٹورج کی گنجائش سعودی عرب میں 89 فیصد تک بڑھ جائے گی، جبکہ جغرافیائی ترسیل کے نیٹ ورک میں 58 فیصد اضافہ ہوگا۔ایمیزون کے سعودی دارالحکومت اور جدہ میں 3 ویئر ہاو?سز، 11 ڈیلیوری سٹیشنز اور چھانٹی کے مراکز کام کر رہے ہیں۔ جبکہ رواں سال کے اختتام کے ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 11 نئی عمارتیں نیٹ ورک کا حصہ بنیں گی اور پرانی تنصیبات کو بند یا اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ کمپنی سعودی پوسٹ اور دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے کام کررہی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں اس سال ای کامرس ریونیو سات ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔