امینہ اردغان کو اقوام متحدہ کی خصوصی دعوت ،30مارچ کو خطاب کریں گی

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کی اہلیہ امینہ اردغان 30 مارچ کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی ہال میں متوقع خصوصی نشست سے خطاب میں دنیا بھر سے، ترکیہ کے صفر کچرا منصوبے پر عمل کرنے کی، اپیل کریں گی۔امینہ اردغان نے ستمبر 2022 کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دو طرفہ جدوجہد کے دائرہ کار میں “گلوبل صفر کچرا نیک نیتی میمورینڈم” پر دستخط کئے۔15 دسمبر 2022 کے اقوام متحدہ جنرل کمیٹی اجلاس میں ترکیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں ” قابل تجدید ترقیاتی مقاصد تک رسائی کے لئے صفر کچرا اطلاق کی حوصلہ افزائی” کے عنوان سے پیش کردہ صفر کچرا فیصلہ قبول کیا گیا۔اس فیصلے کے ساتھ جنرل کمیٹی نے 30 مارچ کو صفر کچرے کا عالمی دن اعلان کیا۔خاتون اوّل امینہ اردغان اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری دفتر کے دعوت پر 30 مارچ کو صفرے کچرے کے عالمی دن کی مناسبت سے متوقع خصوصی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک جائیں گی۔اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گٹرس اور اقوام متحدہ کی انتظامی ڈائریکٹر برائے قدرتی ماحول میمونہ محمد شریف کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کریں گی ۔
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف
واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد پیش کر دی گئی، 23مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔