امیٹھی :دو فریقوں میں تصادم، دو کی موت

   

امیٹھی: اترپردیش میں امیٹھی کے ضلع جامو میں جمعہ کو ہولی کھیلنے پر دو فریقوں کے مابین ہوئی مارپیٹ میں دو لوگوں کی موت اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرا ئع نے بتایا کہ بابو پور ریونا پور گاوں میں ہولی کھیلنے کے دوران دو فریقوں کے لوگوں میں تصادم ہوگا۔ معمولی کہا سنی دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران لاٹھی ڈنڈے اور دھاردار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس واقعہ میں دونوں فریقوں کے نو لوگ سنگین طورپر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران دو افراد کی موت ہوگئی۔