امیکران کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے امریکہ میں نیاسال کے دن 2ہزار سے زائد پروازویں کی گئی منسوخ

,

   

نیویارک۔امریکہ میں تعطیلاتی سفر کے موسم کے دوران ائیرلائن کی کارکردگی پر کرونا وائرس کے نئی قسم اومیکران کااثر پڑتا دیکھائی دے رہاہے نئی سال کے دن 2000سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ اویر کے بموجب امریکہ میں اترنے اورپرواز کرنے والی 2311پروازوں کو 7:30اے ایم کو منسوخ کردیاگیا۔

ہفتہ کیر وز مزید424پروازیں تاخیر سے چل رہی تھیں۔

منسوخ ہونے والی پروازو ں میں ساتھ ویسٹ میں سے سب سے زیادہ امریکی مسافربردار 457پروازویں 7:30اے پی کو منسوخ ہوئیں۔

درایں اثناء 190کے قریب امریکن ائیرلائنس کی پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں اس کے علاوہ ڈیلٹا 180اور 140یونائٹیڈ فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ جٹ بلیو کی 118پروازیں اور اسپریٹ کی 91پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔فاکس نیوز کی خبر ہے کہ ”تعطیلات کے پورے ہفتہ رکاوٹیں جاری رہیں‘ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تعطیلات والے مسافرین پھنسے ہوئے تھے“۔

رپورٹ کے بموجب بڑے مسافربردار جیسے ڈیلٹا‘ یونائٹیڈ اور جٹ بلیو نے اومیکران کو اس ذمہ دار ٹہرایا جسکی وجہہ سے عملے کا مسئلہ پیدا ہوا جو آخر کار پروازوں کی منسوخ کاباعث بنا ہے۔

اس ہفتہ کے اوائل میں ایک یونائٹیڈ کے ایک ترجمان نے کہاتھا کہ واضح نہیں ہے کہ عام آپریشنس کی بحالی کب ہوگی۔ پچھلے ایک سال سے امریکی ائر لائن انڈسٹری کے لئے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر عملے کی قلت بدستور مسئلہ بنا ہوا ہے۔

تازہ رکاوٹیں اسوقت پیش ائیں جب ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے سفری سرگرمیوں کو وبائی امراض سے قبل کے حالات کے قریب ہونے کااندیشہ ظاہر کیاتھا۔