اناؤعصمت ریزی کیس :بی جے پی لیڈرپر قتل کا الزام خارج

   

نئی دہلی ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے اناؤ عصمت ریزی کیس متاثرین کے ایک حادثہ میں ہلاکت کے کیس میں اپنی پہلی چارج شیٹ سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سنیگر کے خلاف عائد کردہ قتل کے الزام کو خارج کردیا ہے ۔ اس حادثہ میں عصمت ریزی کا شکار لڑکی کے دو خاتون رشتہ داروں کی موت واقع ہوئی تھی ۔
لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے یہ چارج شیٹ داخل کی گئی جس میں قتل کا الزام حذف کردیا گیا ۔سی بی آئی نے سنیگر کے علاوہ دیگر 9 کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے ۔