اناؤ:گینگسٹر کی 90کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد قرق

   

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کے گنگا گھاٹ کوتوالی کے جاج مئو چوکی علاقے میں اخلاق نگر آباد کرنے والے گینگسٹر نسیم احمد کی 90.13کروڑ سے زیادہ کی ملکیت کو ضبط کرنے کی کاروائی پولیس نے کی ہے ۔ ڈ ی ایم اپوروا دوبے کی ہدایت پر سی او بیگھا پور و تحصیل دار صدر کی قیادت میں یہ کاروائی کی گئی۔ پولیس نے قرق ملکیت کو سیل کر کے نوٹس بورڈ لگا دیا ہے ۔ پولیس سرکل افسر بیگھا پور مایا رائے نے منگل کو بتایا کہ کے ڈی اے کالونی جاج مئو باشندہ گینگسٹر نسیم احمد کے خلاف اترپردیش انسداد گروہ بندی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سماج مخالف سرگرمیوں سے حاصل کی گئی غیر قانونی غیر منقولہ جائیداد جس کی قیمت تقریبا 90 کروڑ 13 لاکھ 36ہزار 476 روپئے کو ضبط؍ قرق کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے پاس خاصی شواہد موجود تھے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے گینگ بنا کر تھانہ گنگا گھاٹ علاقہ کٹری پیپر کھیڑا و آس پاس کے علاقوں میں غریب کسانوں کی زمین قبضہ کر اس کو پلاٹنگ کر کے غیر قانونی طور سے فروخت کر کے مالی فائدہ حاصل کیا ہے ۔نسیم نے اس ملکیت کو خود اپنے اور اپن بیوی و بیٹے کے نام سے خریدا ہے ۔سی او نے بتایا کہ ڈی ایم کی ہداہت سے گروہ بند ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے نسیم کے ذریعہ مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل غیر منقولہ ملکیت کو قرق کیا گیا ہے ۔