نئی دہلی: اناؤ عصمت دری سے متاثرہ نے چہارشبنہ کے روز دہلی ہائی کورٹ میں اس کے حکم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگرکو 27 جنوری سے 10 فروری تک عبوری ضمانت دی گئی تھی، جنھیں اس مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اس کی رہائی کی مدت کے دوران اس پر اضافی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ اسے یہ اطلاع مل رہی تھی کہ سینگر اسے اور اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے والا ہے۔ درخواست گزارکی اپنی اور اس کے اہل خانہ کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر اس حقیقت کے پیش نظر کہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد، اپیل کنندہ کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ موجودہ درخواست دہندگان کو ہراساں کرنے اور سکیورٹی کے خطرات پیدا کرنے کیلئے انتظامیہ میں اپنے جاننے والے افراد کے ساتھ اور ان پر اثر انداز ہونا، درخواست میں لکھا گیا ہے۔