انقرہ : انقرہ حکومت روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ اناج کی برآمد کے لیے ان دونوں ملکوں کو راہداری فراہم کی جا سکے۔ یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہیں روس کے حملے کے بعد سے بند ہیں اور یوکرین کا 20 ملین ٹن سے زیادہ اناج گوداموں میں پھنسا ہوا ہے۔ قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ کچھ مغربی پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں وہ اناج یوکرینی اناج برآمد کرنے کی اجازت فراہم کر سکتا ہے۔ روس اور یوکرین مل کر دنیا کی ایک تہائی اناج کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ بحیرہ اسود پر ترکی ان دونوں ملکوں کا ہمسایہ ہے۔