اناج کے معیار کی جانچ۔پرکھ ایپ کے ذریعہ ممکن

   

نئی دہلی : تھوک ، خوردہ منڈیوں اور راشن کی دکانوں پر تاجر اور صارفین اب صرف تصاویر کھینچ کر گندم ، مکا اور باجرا سمیت کئی اناج کے معیار کو چیک کر سکیں گے ۔ایپ ‘ایگری ریچ موبائل کوالٹی چیک اپ’ جو مرکزی حکومت کی ‘میک ان انڈیا’ مہم کے تحت تیار کیا گیا ہے ، بدھ کو یہاں ایک تقریب میں لانچ کیا گیا۔ یہ ایپ زراعت کے شعبے کی کمپنی سوہن لال کموڈٹی مینجمنٹ نے تیار کی ہے ۔ ابتدائی طور پر اس پر گندم کا معیار چیک کیا جا سکتا ہے ۔ بعد میں اس ایپ کو دوسرے اہم اناج اور دالوں جیسے چنے ، مکئی ، چاول ، گوار ، مونگ اور توار غیرہ کو چیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا بھر میں اناج کے میدان میں پہلا ایپ ہے ، جس کی مدد سے چند منٹوں میں موقع پر ہی اناج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔