انا ڈی ایم کے ۔بی جے پی کا خفیہ اتحاد:اسٹالن

   

چنئی: دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو ریاست میں اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان خفیہ اتحاد ہے ، لیکن انہیں لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔پولاچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اسٹالن نے کہا، ”اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی کے درمیان خفیہ اتحاد ہے اور وہ انتخابات میں انڈیا گروپ کو ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن میں یقین اور اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ صرف لوک سبھا انتخابات ہی نہیں بلکہ اب کوئی بھی الیکشن ہو جیت ہماری ہوگی۔انہوں نے تمل ناڈو کے لیے کچھ نہ کرنے پر وزیر اعظم پر بھی طنز کیا۔