انتارتیکا میں ایک شہر کے برابر برف کا پہاڑ ٹوٹا۔ تصویریں

,

   

Ferty9 Clinic

برف کے پہاڑ کا ایک بڑا حصہ انٹارٹیکا میں ہوا مہندم
آسڑیلیائی سائنس دانوں نے ایسٹ انتارتیکا میں منہدم برف کے پہاڑ کے بڑے حصہ کی تصویروں کے لئے سٹلائٹ سے لی گئی تصویروں کا استعمال کیاہے۔

اوشینو گرافی کے ادارے اسکریپس کے پروفیسر ہیلن امانڈا فریکر نے منگل کے روز کہاکہ”پہلے ہم نے دیکھا کہ 2000کے دہے میں ائیس شیلف کے سامنے والے حصہ میں بڑی دارڑ ائی ہے اور انداز لگایاہے کہ 2010-2015کے درمیان برف کا بڑا پہاڑ منہدم ہوا ہے۔

ان تمام سالوں میں پیش ائے واقعہ کو دیکھنے کے لئے بے چین ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ اتفاقی ہے‘ مگر یہ کب ہوا ہے اس کو دیکھنے کے لئے بے چین ہیں“۔

زنہوا نیوز ایجنسی نے بتایا ایک اندازے کے مطابق سڈنی شہر کے مساوی برف کا پہاڑ تھا‘ سرکاری طور پر اس کو ڈی28کا نام دیاگیا ہے جو1636اسکوائر کیلومیٹر کے سائز کا ہے۔

فریکر نے کہاکہ واقعہ 26ستمبر کے روز منظرعام پر آیا ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کا سبب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ”ائیس شیلف کی تبدیلی کا یہ عام واقعہ ہے جو ہر 60سے 70سال میں پیش آتا ہے“۔ محققین کا کہنا ہے کہ برف کے پہاڑی کے انہدام کی وجہہ سے سمندری سطح میں اضافہ کا امکان نہیں ہے‘ حالانکہ اس کا سائز کافی بڑا ہے