انتباہ کے باوجود مودی پر بنی فلم کی طلبہ نے اسکریننگ کی

   

ممبئی : ممبئی میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ( ٹی آئی ایس ایس) میں بی بی سی کی مودی پربنی دستاویز انتباہ کے باوجود دوسو سے زائد طلباء نے اسکریننگ کی ہے ،حالانکہ مہاراشٹر کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس نمائش کی مخالفت کی ہے ۔ بھگوا پارٹی کی یوتھ ونگ، بھارتیہ یووا مورچہ نے یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کا اہتمام کیا۔ ممبئی کے ٹی آئی ایس ایس میں 200 سے زیادہ طلباء نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم دیکھی، اسکریننگ کا اہتمام کرنے والے پروگریسو اسٹوڈنٹس فورم نے اس سلسلہ میں اعلان کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے ایک سرکلر میں متنبہ کیا تھا کہ “یہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ہم نوٹ کرتے ہیں کہ کچھ طلباء، ایک گروپ کے ذریعے حکومت کی طرف سے ممنوع بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کی نمائش کے حوالے سے 27 جنوری کو جاری کردہ ایڈوائزری کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ طلباء کو متحرک کریں اور انہیں ایسا کرنے کے لیے روکا جائے ۔ “