سری نگر:پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر اور پلوامہ نشست کے امید وار وحید پرہ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں سے چھینے گئے حقوق کو واپس لانے کا ایک اچھا موقع ہے ۔انہوں نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نگاروں کو بتایاکہمیرے خیال میں آج کی ووٹنگ کشمیریوں کے لئے خود کو بچانے کا ایک عمل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک موقع ہے ان چیزوں اور حقوق کو واپس لانے کا جو جموں وکشمیر کے لوگوں سے چھینے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی عمل سے ہم اپنے حقوق کو بحال کرسکتے ہیں اسی عمل سے ہم اپنے جمہوری اور آئینی حقوق کو بحال کرسکتے ہیں جو ہم سے چھینے گئے ہیں۔پرہ نے کہا کہ ان انتخابات میں لوگوں کی بھاری شمولیت متوقع ہے۔