انتخابات میں منتخبہ افسران اپنی ذمہ داری کو نبھائیں

   

نرمل کلکٹریٹ میں مبصرین اور نگرانکار کا اجلاس، ضلع کلکٹر کا خطاب
نرمل۔/17 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا عام انتخابات2019 کے ضمن میں نرمل ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ مختلف عہدیدار، نوڈل افسران، فلائنگ اسکواڈ ، میڈیا ونگ ، میڈیا سرٹیفکیشن کمیٹی، اکاؤنٹنگ اخراجات مبصرین اور نگرانکار ٹیم کیلئے رکھی گئی میٹنگ میں نرمل ضلع کلکٹر ایم پرشانتی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ضمن میں منتخبہ افسران اپنے تفویض کردہ کاموں کو ذمہ داری سے نبھائیں۔ ضلع میں 90 فیصد ووٹنگ کیلئے کوشش کریں ۔ دفتر تحصیلدار میں Check your Vote پروگرامس کا انعقاد عمل میں لائیں۔ اٹھارہ تا اکیس درمیانی عمر کے رائے دہندوں کو اپنا نام درج کرنے کیلئے شعور بیدار کرکے سو فیصد اندراج کی کوشش کریں۔ میڈیا سرٹیفکیشن کمیٹی سے ویجل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے انتخابات پردرپیش مسائل کو دور کریں اور رائے دہندے9223186166 پر ایس ایم ایس کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی موجودگی کو جان سکتے ہیں۔ اس میٹنگ میں ضلع ایس پی ششی دھر راجو، جوائنٹ کلکٹر اے بھاسکر راؤ، سوریا چند ر راجو، شرکت کمار، کوٹیشورراؤ، مانک راؤ، ناگیندر، رمیش، اے او کریم، ڈی پی آر او عبدالکلیم، الیکش سپرنٹنڈنٹ فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔