انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے اقدامات کی ہدایت

   

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے آئی جی وائی ناگی ریڈی کا خطاب
کریم نگر۔/17 مارچ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسی بھی قسم کا معمولی سا بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے پائے پرامن ماحول میں پارلیمنٹ چناؤ کا اختتام ہونا چاہیئے۔ نارتھ زون آئی جی وائی ناگی ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداران پولیس کو حکم دیاکہ چناؤ کے سلسلہ میں قائم کئے گئے چیک پوسٹ کے پاس ہر قسم کی سہولتوں کا انتظام ہونا چاہیئے۔ کریم نگر کمشنریٹ میں نارتھ زون آئی جی ناگی ریڈی کریم نگر سرسلہ جگتیال سدی پیٹ اضلاع کے پولیس عہدیداران ریونیو کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں کہا کہ چناؤ کے سلسلہ میں شعور بیداری کی کوشش کریں اور غیر مجاز شراب و پیسے کی منتقلی نہ ہونے پائے سخت نگرانی رکھی جائے۔ ریونیو اور پولیس آپسی مشاورت سے منصوبہ بند طریقہ سے کام کریں۔ سی سی کیمرے کی جانچ کرلیا کریں ، سی ویژول کے ذریعہ آنے والی شکایتوں پر اندرون 100منٹ جواب دیا جائے۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیل یور 100 پروگرام میں ہر روز بہتری پیدا کی جارہی ہے۔ فی الحال کریم نگر حدود میں تین منٹ کے اندر شکایت کنندہ کے بتلائے ہوئے مقام پر پہنچا جارہا ہے۔1003 شکایتیں وصول ہوئی۔اس جائزہ اجلاس میں کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی، سرسلہ ، جگتیال ایس پیز آر پی بندھو شرما ، کریم نگر جگتیال جوائنٹ کلکٹریٹ شیام پرساد لال راجیشم کے بشمول عہدیداراے سی پی وغیرہ شریک تھے۔