انتخابی جلسوں ، ریالیوں کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی اور جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے پیر کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسوں ، جلوس اور ریالیز کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دوسری جماعتوں کی پالیسیز ، پروگرامس ، ریکارڈس اور کام پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ۔۔