پارٹیوں اورامیدوارو ں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کسی بھی طریقہ سے بچوں کے استعمال کے تئیں انتخابی پینل نے اپنے ”زیر ٹالرینس“ سے آگاہ کیا
نئی دہلی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے پی رکے روز سیاسی جماعتوں سے‘ پوسٹرس اور پمفلٹس کی تقسیم سے لے کر نعرے لگانے سمیت ”کسی بھی شکل میں“ اپنی انتخابی مہم میں بچوں کا استعمال نہ کرنے کو کہا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے لئے ایک اڈوائزری بھیجتے ہوئے پارٹیوں اورامیدوارو ں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کسی بھی طریقہ سے بچوں کے استعمال کے تئیں انتخابی پینل نے اپنے ”زیر ٹالرینس“ سے آگاہ کیا۔انتخابات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کہاکہ سیاسی لیڈران اور امیدواربچوں کو ہاتھ میں لئے‘ گاڑی یا ریالی میں بچوں کو اٹھانے سمیت کسی بھی شکل میں‘ اپنے مہم کے لئے بچوں کا استعمال نہ کریں۔
ای سی نے ایک بیان میں کہاکہ ”یہ ممانعت کسی بھی طرح سے سیاسی مہم کی جھلک پیدا کرنے کے لئے بچوں کا استعمال تک پھیلی ہوئی ہے‘ جس میں نظم‘ گانے‘بولے جانے والے الفاظ‘سیاسی پارٹی یا امیدوار کے نشان کی نمائش بھی شامل ہے“۔
تاہم ایسے کسی بچے کی اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ کسی بھی سیاسی رہنما کی قربت میں موجودگی جو سیاسی جماعت کی طرف سے انتخابی مہم کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے‘ کو رہنما اصولوں کی خلاف ورزی نہیں سمجھی جائیگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ای سی کے کلیدی اسٹیک ہولڈرسکے طور پر سیاسی جماعتوں کے اہم کردار پر مسلسل زوردیا ہے اور ان پر زوردیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں خاص طور پر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر فعال شراکت دار ہیں۔