انتخابی نشان ’ روڈ رولر ‘ کی تبدیلی ‘ ریٹرننگ آفیسر پر الیکشن کمیشن برہم

,

   

اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب، آزاد امیدوار کو دوبارہ ’روڈ رولر‘ انتخابی نشان مختص
حیدرآباد۔/20اکٹوبر، (سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے منوگوڑ ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کو مختص انتخابی نشان ’ روڈ رولر ‘ کو تبدیل کرنے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کارروائی کی ۔ نئے ریٹرننگ آفیسر کیلئے الیکشن کمیشن کو تین نام روانہ کئے گئے ہیں۔ مریال گوڑہ آر ڈی او روہت سنگھ کو نیا ریٹرننگ آفیسر نامزد کیا گیا ۔ انتخابی عمل شروع ہونے اور آزاد امیدوار کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعد اس کو تبدیل کرنے پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مختص انتخابی نشان کیوں تبدیل کیا گیا ، اس پر ریاستی الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی گئی اور ریاستی الیکشن کمیشن سے وضاحت وصول ہونے سے قبل ہی ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی مہلت ختم ہونے کے بعد تمام آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیا تھا۔ یوگا تلسی پارٹی کے امیدوار کے کیشو کمار کو ’روڈ رولر‘ انتخابی نشان مختص کیا گیا تھا تاہم بعد میں اس کو تبدیل کرکے ’ بے بی واکر ‘ انتخابی نشان مختص کیا گیا۔ جس پر احتجاج کرتے ہوئے کے کیشوکمار نے سنٹرل الیکشن کمیشن سے شکایت کی جس کا کمیشن نے سخت نوٹ لیا اور انتخابی نشان کی تبدیلی کو غلط فیصلہ قرار دیا۔ ساتھ ہی منوگوڑ ضمنی انتخاب میں امیدواروں کو الاٹ انتخابی نشان پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت دی۔ کمیشن کی ہدایت پر فارم 7 (اے ) کے تحت الیکشن آفیسرس نے فہرست پر نظرِ ثانی کرکے شیو کمار کو دوبارہ روڈ رولر انتخابی نشان مختص کیااور گزٹ اعلامیہ جاری کردیا۔ گزٹ اجرائی کے چند گھنٹوں کے بعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 8 انتخابی نشانات پر تنازعہ چل رہا ہے۔ ٹی آر ایس نے ان نشانات کو انتخابی فہرست سے نکال دینے کی پہلے الیکشن کمیشن کو یادداشت پیش کی ، ریاستی الیکشن کمیشن سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کیا اور مسئلہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ہائی کورٹ نے انتخابی عمل شروع ہوجانے کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی درخواست مسترد کردیا۔ ٹی آر ایس نے سنٹرل الیکشن کمیشن کو بھی اس جانب توجہ دلائی تھی تاہم ریٹرننگ آفیسر نے کل شام ’روڈ رولر‘ انتخابی نشان کو فہرست سے ہٹادیا جس کے بعد