انتقال

   

حیدرآباد ۔ /20 جنوری (راست) مسز سرتاج رکن الدین اہلیہ خواجہ رکن الدین مرحوم منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا آج رات 1.30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد باغ عامہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحبؒ عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات وہاب قادری صاحب سے 23321212 – 8978855598 پر حاصل کیجئے ۔

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد حسین ولد جناب محمد احمد حسین کا 20 جنوری کو صبح 8-30 بجے آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم وظیفہ یاب اے ڈی ای محکمہ برقی تھے ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد حفصہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885260197 ۔ 9849112748 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 20 جنوری ( راست ) شیخہ فاطمہ العمودی اہلیہ حبیب ابوبکر بن ظنون بوفطیم کا مختصر سی علالت کے بعد آج 20 جنوری اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 جنوری پیر کوبعد ظہر (1بجے) جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سہ یوم 23 جنوری چہارشنبہ کو بعد ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، حبیب عیسیٰ بن ابوبکر بوفطیم کی والدہ اور حبیب موسیٰ ، حبیب طارق و حبیب عمران بوفطیم کی دادی تھیں۔ تفصیلات کیلئے 9100299401 یا 9052275534 پر ربط کریں۔