انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد عبدالرزاق عرف یوسف مالک کوہ نور سوئٹس اینڈ بیکری ملک پیٹ کا 3 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن میں عمل میں آئی ۔ 5 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد چوک مرغاں میں زیارت مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849896464 ۔ 9885263663 پر ربط کریں۔۔
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ عائشہ بیگم زوجہ حکیم و ڈاکٹر عبدالرحیم ساکن کشٹا پور حال مقیم تیگل کنٹہ جو کہ عزم عمرہ پر روانہ ہوئے تھے ۔ 28 فروری کی صبح مدینہ منورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد حرم میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزند اور چھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 966535447412 ۔ 9492064531 پر ربط کریں۔۔

٭٭ جناب میر ہادی علی ابن جناب میر اصغر علی مرحوم کا بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ زیارت بروز منگل عبادت خانہ حسینی میں 4 بجے دن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008043868 ۔ 8897117529 پر ربط کریں ۔۔