انتقال

   

٭٭ محترمہ آمنہ بیگم زوجہ جناب سید محمود مکی کا بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین روشن دل کا تکیہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ پانچ فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 10 نومبر بعد عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555976395 ۔ 9398503863 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد شوکت حسین ولد جناب محمد شبیر حسین مرحوم ساکن مغل پورہ کا 8 نومبر کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد علاء الدین مغل پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995816152 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج میر سرفراز علی ، دیسمکھ ریتو عمرگہ ضلع لاتور مہاراشٹرا ولد جناب میر صمصام علی مرحوم کا 6 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بلالؓ سمتا کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885372611 ۔ 7995712335 پر ربط کریں ۔۔