انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ لیگل اڈوائزر تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کی والدہ محترمہ چاند خاتون اہلیہ جناب محمد ہمت علی خاں مرحوم کا بروز چہارشنبہ 12 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 14 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848084530 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شکیل ولد جناب محمد عبدالماجد کا 12 جون کو بعمر 50 سال انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین دبیر پورہ باغ لشکر جنگ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ زیارت 14 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد یسین صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966131631 ۔ 7799002548 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ ڈاکٹر نواب میر فضل الدین علی خاں ولد صاحبزادہ نواب میر فیاض الدین علی خاں مرحوم کا بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں بروز چہارشنبہ اداکی گئی اور تدفین مقبرہ ہمایوں جاہ قریب درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959456327 ۔ 9989300316 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سلطانہ بیگم بنت آغا سید حیدر علی زوجہ جناب میر لائق علی مرحوم ساکن منڈی میر عالم کا 12 جون کو 4 بجے شام انتقال ہوگیا اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں رات میں ہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 14 جون کو چار بجے شام مسجد معصومین پنجتن کالونی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مقصود حسین بیان کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9396597854 ۔ 8801648955 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر ابراہیم علی خاں ولد صاحبزادہ میر احمد علی خاں سرفرازی مرحوم ( نبیرہ بصالت جنگ ) کا پہاڑی شریف روڈ پر حادثہ کی وجہ سے 13 جون شام 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ برہنہ شاہ ؒصاحب مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ برہنہ شاہ روبرو قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985064031 ۔ 8074326409 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید احمد اللہ حسینی فرزند جناب سید نصیر الدین حسینی مرحوم کا بروز جمعرات 13 جون کو بعد عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چنور پیراں میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور قبرستان چنور پیراں میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید اسد اللہ حسینی کے برادر حقیقی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866983353 پر ربط کریں ۔۔