انتقال

   

حیدرآباد۔/16 جون، ( راست ) میر عالم منڈی کے پیاز کے تاجر جناب محمد سلیم ولد جناب محمد نذیر ساکن شاہ گنج کا 16 جون کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16جون کو بعد عصر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 جون کو بعد عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391388276 ، 8309515143 پر ربط کریں۔