انتقال

   

حیدرآباد۔/31 جنوری، ( راست ) حافظ محمد عبدالغفار ولد محمد عبداللہ خان مرحوم کا بعمر 75 سال ساکن الجابری کالونی یاقوت پورہ کا 31 جنوری 2024 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) یاقوت پورہ میں یکم فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لیے 9705325789 یا 8885891669 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد غوث محی الدین ولد عبدالقادر مرحوم ساکن یوسفین کالونی پھول باغ کا بعمر 69 سال بروز پیر 29 جنوری 2024 کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ذوالجلال یوسفین کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج جہاں نماں قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642311653 یا 8801029550 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد منیر الدین ولد محمد یوسف الدین مرحوم پیشہ تجارت کا 31 جنوری 2024 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد عصر مسجد صالحین میں عمل میں آئی۔ زیارت 2 فروری بروز جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد معراج اکبر نگر عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8309247830 یا 9948677142 پر ربط کریں۔
٭٭ محمد اکبر حسین خضری ولد مولانا محمد خواجہ خضر کا 30 جنوری کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہ ؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم یکم فروری بروز جمعرات بعد نمازعصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9949063733 پر ربط کریں۔