انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : جناب مجیب اللہ قادری ولد جناب غلام محبوب مرحوم ساکن پریہ کالونی گڈی ملکاپور مہدی پٹنم کا 65 سال کی عمر میں 20 فروری 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہیٰ مراد نگر میں رات 10 بجے ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ مراد شاہ دھوتی مراد نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346769033 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالحنیف کا آج بوجہ علالت بعمر 52 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد معراج چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848606011 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا حافظ وقاری سید شاہ عبدالرحیم نقشبندی قادری چشتی تیجانی صابری نظامی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وبانی خانقاہ قادریہ تیجا نیہ ساکن شوکت جنگ دیوڑھی یاقوت پورہ ولد جناب سید بہاؤ الدین مرحوم ملازم دارالطبع ( گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ ) کا 21 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22- فروری کو جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین یثرب نگر ( نزد ریلوے برج ) میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 8125497274پر یا 7075 277786 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید حیدرمہدی عابدی ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ابن مولوی سید اکبر مہدی عابدی مرحوم کا 20 جنوری2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مولانا شبر رضا22 فبروری بوقت 4 ساعت عصر عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار میں بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866132235 یا 9291609988 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید محمد قادر عرف بابو ساکن واحد کالونی یاقوت پورہ (نزد انڈیا فنکشن ہال ) ولد جناب سید محمد اسماعیل مرحوم کا چہارشنبہ 21 فبروری 2024 کو بعمر 68 سال اچانک انتقال ہوگیا۔ موصوف دو روز قبل 19 فبروری کو عمرہ کی ادائیگی سے واپس ہوئے تھے، نماز جنازہ جمعرات 22 فبروری کو بعد نماز ظہر مسجد روضۃ الحدیث رین بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908996078 یا 8309287212 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عبدالواحد ولد سید میراں محی الدین ساکن قاضی پورہ ‘ کا بروز پیر 19 فبروری 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل 20 فبروری کو بعد نماز ظہر مسجد شکور محمد گولی پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میرمومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 22 فبروری کو مسجد شکور محمد گولی پورہ میں بعدنماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 8328140450, 9290285021 پر ربط کریں۔