انتقال

   

حیدرآباد۔/31 مارچ(راست) حافظ و قاری ڈاکٹر اکبر علی افتخاری کامل جامعہ نظامیہ ، پروفیسر کیمسٹری انوارالعلوم ڈگری کالج کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا میں مقرر ہے۔ مرحوم، محمد ماجد حسین رکن اسمبلی نامپلی حلقہ کے بہنوائی ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985358552 یا 9885659101 پر ربط کریں۔
٭٭ ( راست ) جناب محمد عبدالماجد ولد جناب محمد عبدالفتاح کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبرؓ عیدی بازار میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849429033 یا 9959564365 پر ربط کریں۔
دوحہ قطر میں انتقال
حیدرآباد۔31مارچ (راست) جناب مسعود احمد ولد جناب ایم اے مجید مرحوم ساکن مستعد پورہ کا ہفتہ 30مارچ 2024 کو دوحہ قطر میں انتقال ہوگیا۔تدفین اتوار31مارچ کو قطر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے 974-33004895یا 9948991063 پر ربط کریں۔