حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) ۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری سابقہ صدرنشین آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کے فرزند، سید شاہ حفیظ الحق قادری کے بھائی اور محمد معین خان انچارج اردو مسکن اردو اکیڈیمی خلوت کے بہنوئی جناب سید شاہ اعجاز الحق قادری کا 2 ستمبر 2025 بروز چہارشنبہ رہائش گاہ نور محل، دیوان ڈیوڑھی میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 ستمبر بروز جمعہ ٹھیک 1-15 بجے دوپہر جامع مسجد ڈیوڑھی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ معروف علی شاہ صاحب عثمان پورہ نزد مسلم میٹرنٹی اینڈ ہاسپٹل نورخان بازار میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر س 9908024786 یا 9618094171 پرر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج سید محمد طاہر کی شریک حیات الحاجہ شہناز باسط دختر عبدالباسط ایڈوکیٹ کا 2 ستمبر کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ فقیر شمشیر گنج میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران ، دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جامع مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں جمعرات کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9848084306 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالغفار مرحوم ساکن موتی گلی خلوت کی اہلیہ محترمہ احمدی بیگم کا طویل علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 3 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ محمد حسن ابوالعلائی ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ شریف حضرت شاہ محمد حسن ابوالعلائیؒ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9063798406 پر ربط کریں ۔۔