انتقال

   

حیدرآباد: 19 اپریل (راست) جناب سید اسماعیل غوری نگران تبسم ادبی معمہ حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق، ماہنامہ تبسم ادبی معمہ حیدرآباد کے بانی و کمپائلر، جناب سید سجاد علی رضوی ولد سید چراغ علی ساکن برکت پورہ چمن کا آج صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ و تدفین بعد نمازِ ظہر، دوپہر ایک بجے، دائرہ حضرت میر مومن قبلہ میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہے۔ مرحوم کے والد، جناب سید چراغ علی مرحوم، شہر حیدرآباد کے ایک مایہ ناز شاعر تھے۔مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات 9704011032 ، 9848426717پر ربط کریں۔