جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ کا انتقال
حیدرآباد 29 مئی ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر کے معروف قانون دان جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ کا بعمر 98 برس انتقال ہوگیا ۔ وہ دواخانہ میں زیر علاج تھے ۔ 28 مئی عیدالاضحی کی شام انہوں نے آخری سانس لی ۔ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ جناب خواجہ معیز الدین ایڈوکیٹ مرحوم کے خسر تھے ۔نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عالیہ گن فاونڈری میںادا کی گئی اور تدفین مسجد نانا باغ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ نے پڑھائی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 31 مئی کو بعد نماز عصر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں مقرر ہے ۔
ڈاکٹر اوصاف سعید کی والدہ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : سابق سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید کی والدہ ماجدہ محترمہ کنیز فاطمہ کی بعد نماز جمعہ مسجد بقیع، روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور احباب، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد کی موجودگی میں متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ ڈاکٹر اوصاف کی والدہ کا جمعرات 28 مئی شام 7 بجے انتقال ہوا تھا۔ مرحومہ ، نامور افسانہ نگار عوض سعید کی زوجہ اور اردو کے معروف ادیب، شاعر و محقیق پروفیسر مغنی تبسم کی بہن تھیں۔ محترمہ کنیز فاطمہ خود بھی پیشہ تدریس (امرت کپاڈیا نوجیون گرلز کالج) سے وابستہ رہیں تھیں۔