انتقال

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب شمشیر احمد ولد جناب بشیر احمد مرحوم کا 9 ستمبر 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد غفاریہ ، آکاش نگر ، عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قادری باغ ، عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392456001 ، 9652869983 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر محسن علی عرف قیصر ولد جناب میر سرور علی ساکن اکبر باغ ، ٹولی چوکی کا بہ عمر 70 سال 9 ستمبر 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 ستمبر کو بعد نماز ظہر (1:15 بجے) مسجد ظہیرہ عقب ایپل ہاسپٹل، ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت تکیہ بیدار علی شاہ روبرو واقع لنگر حوض پولیس اسٹیشن عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9550396005 ، 9642550150 یا 9985886159 پر ربط کریں۔ مرحوم مسرز میر اقبال علی، میر ریاست علی اور میر نواب علی ساکنان ٹولی چوکی کے بھائی ہوتے ہیں۔

٭٭ جناب سید اکبر رضا زیدی زوار ابن سید علی رضا زیدی مرحوم ساکن ولایت منزل متصل بارگاہ قاسم یاقوت پورہ کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید عباس حسین نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن قبلہؒ ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 10 ستمبر جمعرات 4-30 بجے شام دیوڑھی نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم روڈ مقرر ہے ۔ جس میں مولانا سید عباس حسین بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9393571525 ۔ 7981451172 پر ربط کریں ۔۔