حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالحکیم (ریٹائرڈ نیلوفر ہاسپٹل پیتھالوجیکل ڈپارٹمنٹ ) ولد عبدالرحیم مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 ستمبر 2026 کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مصطفی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین گنٹال شاہ بابا کی درگاہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981716858 ۔ 8309365186 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالجلیل سابق ملازم ای سی آئی ایل مولا علی ساکن ماما بختاور ہارٹ سنتوش نگر کا چہارشنبہ 23 ستمبر 2026ء کو انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بغدادیہ ماما بختاورہاٹ سنتوش نگر میں ادا کی گئی ۔ مصری گنج کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند محمد عبدالحئی مزمل شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ ماما بختاورہاٹ سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 7815988956 پر یا 9966416714 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب فضل عفیف یافعی ولد جناب عفیف بن عیسیٰ یافعی ، سابق ملازم سعودی ایر لائنز کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر ( 5 بجے ) مسجد صلاح الدین ، مغل پورہ واٹر ٹینک میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بارکس بڑا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب علی بن صالح لحمدی مرحوم کے بہنوئی تھے ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعظیم فاروقی ولد جناب محمد عبدالقیوم فاروقی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 ستمبر 2026 کو بعد نماز ظہر اکبری مسجد اکبر باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ٹھگی جیل قبرستان عنبر پیٹ روڈ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897685670 ۔ 7416361521 پر ربط کریں ۔۔
نمائندہ سیاست محمد جاوید علی کی والدہ کا انتقال
نظام آباد ۔ 23ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ محمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد کی والدہ محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب محمداشرف علی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح بعمر83 سال حیدرآباد کے ملاریڈی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چارفرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، محمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد ، محمد واجد علی نمائندہ سیاست کاماریڈی ، محمد ساجد علی این آر آئی اور محمد محمود علی (حاجی ) مرحوم کی والدہ محترمہ تھیں ۔ نماز جنازہ 24 ستمبر2026ء بروز جمعرات مسجد عرفات کاماریڈی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان نرنجن شاہ علی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد جاوید علی سے 9848218474 اور محمد واجد علی سے 8639077790پر ربط قائم کریں ۔