انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب میر محتشم علی خاں ورلڈ باڈی بلڈر کے والد جناب میر ابوالمعنی خاں ولد میر وزیر الدین علی خاں مرحوم ساکن حسینی علم کا طویل علالت کے بعد جمعہ 31 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد محمدیہ فتح دروازہ میں 4 بجکر 15 منٹ پر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان الاقلی شاہ کا تکیہ حسینی علم میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان میں میر اسحاق علی خاں احتشام ، جناب میر محتشم علی خاں ، مقیم مفخم علی خاں کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب میر ایوب علی خاں سینئیر جرنلسٹ کے بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849198733 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد منیر خاں مرحوم کے فرزند محمد مجاہد خاں کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دارالشفاء میں بعد ظہر بروز اتوار ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار کمسن فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز مغرب مسجد خوشحال خاں زہرا نگر منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885446952 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مصلح الدین سعدی خلف جناب سید محمد عبدالقادر اول تعلقدار آسماں جاہی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز ظہر اولیاء باغ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ موصوف مشہور افسانہ نگار جناب اقبال متین کے برادر خرد اور جناب جہاں دار افسر کے سمدھی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290134812 ۔ 6303490634 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالستار خاں جونیر اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول عالیجاہ کوٹلہ بہادر پورہ منڈل ولد جناب عابد حسین خاں ساکن اکبر باغ سعید آباد کا اتوار 2 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ہدی عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686618622 ۔ 9553153459 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جواہر علی خاں ولد جناب امجد علی خاں ریٹائرڈ سی ٹی او کمرشیل ٹیکس آفیسر کا قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین و نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ نور خاں بازار میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9491998811 ۔ 7993044581 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عمر عرف چاند ولد جناب محمد عبدالصمد مرحوم ساکن مشیر آباد کا بروز ہفتہ یکم اگست کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مہدویہ جامع مشیر آباد میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین دائرہ شاہ قاسم مجتہد گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908209264 ۔ 9966632911 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اشفاق حسین ولد جناب سید فدا حسین ساکن جلال کونچہ کا 2اگست کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج ہی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 اگست بروز منگل بعد عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977059332 ۔ 9000000716 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ممتاز ادیب ڈاکٹر ایم اے قدیر اسسٹنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری ولد جناب محمد عبدالوحید مرحوم ساکن ملک پیٹ کا 31 جولائی بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ضیا الحق اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان ریلوے اسٹیشن ملک پیٹ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ حال ہی میں موصوف کی کتاب ’ جنگلاتی زندگی ‘ شائع ہو کر کافی مقبول ہوئی تھی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799690513 پر ربط کریں ۔۔